counter easy hit

محمد شکیل چغتائی کی دورہ پاکستان کے دوران ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات

Mohammad Shakeel chughtai and Dr Tahir ul Qadri Meeting

Mohammad Shakeel chughtai and Dr Tahir ul Qadri Meeting

جرمنی (APNA انٹرنیشنل/بیوروچیف) برلن بیورو و مرکزی آفس برلن MCBیورپ کے مطابقچیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحر یک یورپ، میڈیا کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل برائے یورپ ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی، چیف ایگزیکٹئو ایشین پیپلز نیوز ایجنسی، نامورایشین یورپی صحافی و شاعر محمد شکیل چغتائی نے گزشتہ سال دورہء پاکستان کے دوران بانی و سربراہ تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک ،شیخ الاسلام،ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ایک طویل ملاقات کی۔

جس میں انہوں نے پاکستان میں عوامی انقلاب،دھرنے کی سیاست و انقلابی مراحل میں قائد انقلاب کے جراء ت مندانہ،عاقلانہ و مدبرانہ کردار کی روشنی میں پاکستان سے لیکر یورپ، امریکہ، افریقہ، کینیڈا اور آسٹریلیا تک پاکستان عوامی تحریک کے قیام،اسے منظم کرنے ،دنیا بھر میں PAT کے مربوط نیٹ ورک بنانے اورمیڈیا کی بے پناہ طاقت کے ذریعہ PAT کے جملہ اغراض و مقاصد، انقلابی منشور اور پاکستان کے نظام حکومت میںمنصفانہ عوام دوست پالیسیوں کے اجراء کی بھرپور نشرو اشاعت کے بارے میں ایک گھنٹہ تک بات چیت کی۔

اس موقعہ پر شکیل چغتائی نے قائد انقلاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ”آج کی ملاقات کے بعد میںعوامی انقلاب کی راہ میں ایک قدم اور آگے بڑھ گیا ہوں۔قائد انقلاب نے دھرنے کے مجوزہ پروگرام کی گونا گوں مصروفیت،اہم ترین ملاقاتوں اور عدیم الفرصتی کے باوجود جرمنی سے تشریف لانے والے کارکن کو اتنی طویل ملاقات کا موقعہ دے کرمیری جو ہمت افزائی کی ہے۔

اس کے لئے میں انکا انتہائی مشکور و ممنون ہوں۔ میں شروع سے اس حق میں رہا ہوں کہ ہمیں یورپ اور دینا کے دیگر ممالک میںپاکستان عوامی تحریک کے قیام اورا س کی مثبت نشو نما کے ذریعہ پاکستان میں مقیم تحریکی ساتھیوں اور بیرونی ممالک میںتحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کے شانہ بشانہ عوامی انقلاب کی راہ ہموار کرنی ہے۔جس کے لئے یورپ کے مختلف ممالک میں پاکستان عوامی تحریک کی سرگرمیوں کی مکمل بحالی اورتنظیم نو کی اشد ضرورت ہے۔میں نے یہ سفر دھرنے میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ یورپ میںپاکستان عوامی تحریک کا علم بلند کرنے کے لئے ہی کیا ہے۔”

ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شکیل چغتائی کی تحریکی خدمات ، PAT کی یورپ میں بحالی کے لئے انکی ثابت قدمی اور میڈیا میں انکی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ” میں آپ کے خیالات اورجذبات کی قدر کرتا ہوں۔ آپ نے طبیعت کی خرابی کے باوجود یہ سفر کیا جو تحریک سے آپکی محبت کا ثبوت ہے۔میں نے آپ کو پہلے بھی PAT کی رکنیت سازی کے لئے کہا تھا۔ PAT یورپ کے سلسلے میں منہاج

یورپین کونسل کو بھی کہاگیا ہے۔ میں ایک بار پھر آپ کو یورپ اور دیگر ممالک میں PAT کی رکنیت سازی کی اجازت دیتا ہوں۔ ” شکیل چغتائی نے MEC اور ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے دورہء برلن کے دوران ان سے ہونے والی گفتگو کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ” میں نے MEC کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔ میں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ میں منہاج یورپین کونسل میں مشیر برائے PAT کا عہدہ قبول کئے بغیر اپنی جملہ صلاحیتیں TMQ انٹر نیشنل اور PAT کے فروغ کے لئے صرف کروں گا۔ قائد انقلاب کی جانب سے TMQ انٹرنیشنل اور PAT یورپ کے سلسلے میں سونپی گئی دو اہم ذمہ داریوں کے بعدمجھے یورپ میںکسی اور عہدے کی حاجت نہیں۔”

ڈاکٹرطاہرالقادری نے شکیل چغتائی کی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے ساتھ ہونے والی ایک گھنٹے کی طویل ملاقات کی تفصیل سن کر خوشی و اطمینان کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے یہ ملاقات بین الاقوامی اردو مرکز برلن و شکاگو کی جانب سے سفارتخانہء پاکستان میں مجوزہ دو روزہ علامہ اقبال کانفرنس کے بارے میں ہوئی تھی، جسکے دوران شکیل چغتائی نے ڈاکٹر طاہر القادری کے طیارہ کا رخ موڑنے پر پیدا ہونے والی صورتحال کو سلجھانے کے لئے گورنر سندھ اور گورنر پنجاب کے کردار کو سراہا۔ اسطرح اس بات چیت میں پاکستان عوامی تحریک کے بارے میں بھی تبادلہء خیال ہوا، جس میں ڈاکٹر عشرت العباد نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے تدبر اور معقولیت کی تعریف فرمائی۔

شکیل چغتائی دل کے دورے کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان پہنچے تھے ، لہٰذا قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے انکی ہمت مشن سے محبت اور جذبہ کوسراہتے ہوئے،انکی خواہش کے باجود،انہیں دھرنے میں شرکت کے بجائے اپنے شیڈول کے مطابق واپس جرمنی جا کریورپ اور دیگر ممالک میں PAT کو پروان چڑھانے کی تلقین کی۔ انہوں نے دھرنے کی مصروفیات کے بعد PAT یورپ کے بارے میں اہم اقدامات کا وعدہ فرمایا۔

پھر قائد انقلاب نے چیف کوآرڈینیٹر PAT یورپ محمدشکیل چغتائی کو اپنے پہلو میں کھڑا کرکے ان پر دم کیا اور پانی پینے کے بعد خصوصی طور پربچا ہوا پانی انہیں پینے کے لئے مرحمت فرمایا۔اسکے بعد انہوں نے محمد شکیل چغتائی کی مکمل صحتیابی کے لئے مشترکہ دعا کروائی۔ اس موقعہ پر پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سکریٹری خرم نواز گنڈا پور، سفیر تحریک منہاج القرآن حافظ نذیر احمد قادری، نائب ڈائریکٹر شعبہ امور خارجہ اور دیگر تحریکی اکابرین بھی موجود تھی۔

جنہوں نے شکیل چغتائی کو اس کامیاب ملاقات پر مبارکباد پیش کی۔بعد میں ڈائریکٹر شعبہ امور خارجہ، TMQ انٹر نیشنل نے بھی، جو اس ملاقات میں مددگار بنے، چیف کوآرڈینیٹر PAT یورپ محمد شکیل چغتائی کو مبارکباد دی، انکا ٹکٹ بک کروایا اور دوسرے دن عزت و احترام کے ساتھ مشن کی کار میں لاہور ایر پورٹ لے جانے کے لئے رخصت کیا۔