counter easy hit

محمد صغیر خان اور دیگر کارکنان پر تشدد اور گرفتاریاں ریاستی دہشت گردی ہے، عاطف نذیر

Atif Nazir

Atif Nazir

اٹلی (نوید فاروقی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اٹلی کے رہنما عا طف نذیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئر مین لبریشن فرنٹ محمد صغیر خان اور دیگر کارکنان پر تشدد اور گرفتاریاں ریاستی دہشت گردی ہے۔

جسکی ہم پر زور مزمت کرتے ہیں اور قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے صحیح معنوں میں کشمیری قوم کا نمائنیدہ ہونے کا ثبوت دیا۔ہم کشمیر میں تمام ان غاصب قوتوں کے خلاف اور ان کے انخلا کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے جنہوں نے کشمیری قوم کے حقوق پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور کشمیر کے وسائل کو دونوں ہا تھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پاکستان کی کشمیر میں اس بر بریت کو عالمی سطح پر بے نقاب کرے گی۔ نام نہاد کٹھ پتلی انتظامیہ اپنے آقائوں کے ہر حکم پر سر خم تسلیم کرنے کی بجائے کشمیریوںکے غصب شدہ حقوق کی بازیابی کے لیے جدوجہد کرنے والوںکے راستے میں رکاوٹیں نہ کھڑی کریں ورنہ آنے والا وقت آپ کے لیے اچھا نہیں ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ لبریشن فرنٹ کی گرفتار قیادت اور کارکنان کو فلفور غیر مشروط رہا کیا جائے اور بیرون ریاست کشمیریوں سے اپیل کی کہ تما م کشمیری پاکستان کی اس ننگی جارحیت کو بے نقاب کرنے کے لیے دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتخانوں کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور ان کے اصل چہرے دنیا کے سانے لائیں۔