counter easy hit

ایدھی کی خد مات فراموش نہیں کی جا سکتیں : چوہدری محمد رزاق

Mohammad Razaq

Mohammad Razaq

پیرس(نمائندہ خصوصی)عبدالستار ایدھی عظیم سماجی کارکن اور عہد ساز شخصیت ہی نہیں تھے بلکہ ان کی پوری زندگی خدمت انسانی سے عبارت ہے۔ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد رزاق سینئر رہنما پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی قربانی ،ایثار اور خدمت کا دوسرا نام تھا، اْن کا مشن ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے اورہم سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ جذبہ انسانیت کو دلوں میں رکھ کر لوگوں کے کام آئیں۔گورنر نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی مخلوق خدا کے حوالے سے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، ایسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں