counter easy hit

جی ٹی روڈ اور شہر کی بات کرکے موصوف نے اپنی کم عقلی کا ثبوت دیا ہے, مہر محمد حفیظ

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

لالہ موسیٰ (سرفراز بٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما مہر محمد حفیظ اور نومنتخب کو نسلر حافظ ارشد علی نے چیئر مین کے حوالے سے ایک گروپ کے صدر کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے خود نمائی اور سستی شہرت حاصل کرنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے مذکررہ راہنماؤں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جی ٹی روڈ اور شہر کی بات کرکے موصوف نے اپنی کم عقلی کا ثبوت دیا ہے کیونکہ جی ٹی روڈ کوئی ویران سڑک کا نام نہیں بلکہ شہر کے وسط سے گزرنے والی شاہراہ ہے اور ہماری نظر میں لالہ موسیٰ کے 24وارڈ سے منتخب ہونے والے تمام کونسلر لالہ موسیٰ کے معزز شہری ہیں ویسے بھی لالہ موسیٰ کے عوام نے ایک واضع فیصلہ دیتے ہوئے پی پی پی کو اپنی خدمت کا موقع دیا ہے ایسے بے تکے بیان عوام کے فیصلے کو رد کرنے والی بات ہے لالہ موسیٰ کے عوام اور آپ بھی یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ لالہ موسیٰ شہر کو جتنے چیئر مین اور حقوق پی پی کے دور میں حاصؒ رہے کوئی گروپ اس کا دعویٰ نہیں کرسکتا ہے اور نہ انشاء اللہ کبھی کرسکے گا مذکروہ راہنماؤں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے فیصلے اب کسی ڈیرے دار کے اشاروں پر نہیں ہوتے بلکہ پی پی پی کے سٹی صدر کی صدارت میں ہونے والے اجلاسوں میں کارکنوں کی مشاورت سے ہوتے ہیں اور ہمارا جو بھی فیصلہ ہوگا شہر کے ویسع تر منار اور عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگا انہوں نے کہا کہ عوام نے آپ کو 24وارڈ میں میں صرف ایک وارڈ کی نمائندگی کا حق دیا ہے اور ہم نے کھلے دل کے ساتھ اپنی شکست تسلم کرتے ہوئے آپ کو مبارکباد دی ہے ورنہ آپ بھی اور سارا شہر جانتا ہے کہ وہاں پر ہماری شکست کی کئی وجوہات ہیں جس پر ہم کوئی تبصرہ کرنے کے بجائے یہ کہنے پر اکتفا کرتے ہیں کہ دیکھا جو تیر کھا کر کمین گا ہ کی طرف اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہوگئی مذکورہ راہنماؤں نے مشورہ دیا ہے کہ آپ اپنے گروپ کے معاملات پر ہی توجہ مرکوز رکھیں اور دوسرے گروپس کے معاملات میں مداخلت نہ کریں