counter easy hit

محمد عامر دورہ انگلینڈ کیلئے پوری طرح تیار ہیں: انتخاب عالم

Mohammad Amir

Mohammad Amir

انتخاب عالم کا کہنا تھا عامر اور وہاب کے علاوہ قومی بولرز نا تجربہ کار ہیں لیکن انگلینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی اہلیت رکھتے ہیں
ہیمپشائر (یس اُردو) قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ محمد عامر دورہ انگلینڈ کیلئے تیار ہیں، وہ اپنے آپ کو اچھی طرح سنبھال لیں گے ۔انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ ٹیم انگلینڈ کیخلاف اچھی پرفارمنس کیلئے پرامید ہے ۔ ہیمپشائر میں قومی ٹیم کا کیمپ کنڈیشنز کو سمجھنے میں مدد گار ثابت ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا عامر اور وہاب کے علاوہ قومی بولرز نا تجربہ کار ہیں لیکن انگلینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مکی آرتھر جیسے کوچ کا انتخاب قومی ٹیم کیلئے خوش قسمتی کی علامت ہے ، ٹیم منیجر بہت جلدی کھلاڑیوں کیساتھ گھل مل گئے ہیں ۔ ان کی کوچنگ سے ٹیم پر اچھے نتائج مرتب ہوں گے ۔