counter easy hit

پی ٹی آئی ہار ماننے والوں میں سے نہیں،راجہ محمد عجب

Mohammad Ajab

Mohammad Ajab

پیرس(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف ہار ماننے والوں میں سے نہیں ہے ، بلند حوصلے اور عزم و یقین ہماری منزل ہے ،عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں خاندانی بادشاہت کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔ ان خیالات کااظہار راجہ محمد عجب چیئرمین ایڈوائزری کونسل تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے سرکاری فنڈز کے بے دریغ استعمال سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کے باوجود 6لاکھ89ہزار ووٹ حاصل کر کے کونسا تیر مار لیا ہے ؟