counter easy hit

مودی کا شائننگ انڈیا پوری دنیا کے سامنے شرمسار

اسلام آباد: بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے کے بعد انڈیا نے بھونڈے دعوے شروع کر دئیے لیکن بھارت کو یہ بات سمجھ لینی چاہئیے کہ دنیا پاگل نہیں ہے۔سچ تو یہ ہے کہ پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گھرج نے بزدل بھارتی فضائیہ کے اوسان خطا کردئیے۔

پانپتے کانپتے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو بھاگنے کی اتنی جلدی تھی کہ جاتے جاتے اپنا پے لوڈ بھی چھوڑ گئے۔ بھارت کے سرجکل اسٹرائیک کے گذشتہ دعوے کی طرح اس بار بھی جہاں پاک فوج کے ترجمان نے فوری رد عمل میں بھارتی جھوٹ کی قلعی کھول دی۔ وہیں عالمی میڈیا نے بھی بھارتی دعووں کو آڑے ہاتھوں لیا۔نیویارک ٹائمز نے بھارتی دعوؤں کو بے پر کی اڑائی ہوئی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ٹھوس ثبوت کی فراہمی میں ناکام رہا۔ اسی طرح برطانوی اخبار نے بھی بھارتی دعوی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ مبالغہ آرائی پر مبنی دعوؤں پر یقین کرنا مشکل ہے۔ سرجیکل اسٹرائیک نہایت ٹیکنیکل معاملہ ہوتا ہے۔جس میں شواہد کو چھپانا ممکن نہیں ہوتا۔تاہم بھارت اپنے دعوے میں کوئی ایک ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا۔یاد رہے کہ کل صبح بھارتی ایئر فورس کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں داخل ہونے کی کوشش کر کے بھارتی فضائیہ کے طیارے نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی۔ جس پر پاک فضائیہ فوری طور پر حرکت میں آئی جبکہ بھارتی طیارے واپس چلے گئے۔ معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے ایک اور پیغام میں کہا کہ بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے گھسنے کی کوشش کی جس پر پاک فضائیہ نے فوری اور بروقت کارروائی کی۔ جس کے باعث بھارتی طیارے نے جلدی میں فرار ہوتے ہوئے بالاکوٹ کے قریب ایک ہتھیار پھینکا تاہم خوش قسمتی سے اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی دراندازی کے واقعے میں کوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا تاہم پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعدبھارتی طیارے فرار ہوگئے۔