counter easy hit

حلف نامے میں تبدیلی ختم کرنے کی ترمیم قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے کاغذات نامزدگی میں حلف نامے میں تبدیلی ختم کرنے کی ترمیم متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

Modification of change deletion in oath approved in National Assembly unanimouslyقومی اسمبلی میں وزیر قانون زاحد حامد نے الیکشن بل2017 میں ترمیم کا بل پیش کیا، اس موقع پر زاہد حامد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں 8 قوانین کی شقوں پر طویل بحث کی گئی تھی، اتنی محنت کے باوجود بل میں ایک ایسا ایشو اٹھایا گیا جو غلط ہے، میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا کہ ختم نبوت کے حوالے سے کوئی ایسی ویسی بات کروں، تمام سیاسی پارٹیوں نے محسوس کیا کہ اس معاملے کو چھیڑنا ہی نہیں چاہئے تھا جب کہ اصل قانون میں جو شکل ہے اسے اسی طرح بحال کیا جانا چاہیے، تمام سیاسی جماعتوں کا فیصلہ ہے کہ دونوں شقوں کو لفط بہ لفظ 2002 کی طرح بحال کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے حلف نامے میں تبدیلی ختم کرنے کی ترمیم متفقہ طور پر منظور کرلی جس کے بعد امیدواروں سے ختم نبوت کا پرانا حلف نامہ بحال ہوگیا ہے جب کہ ترمیمی بل اب سینٹ سے بھی دوبارہ منظور کرایا جائے گا۔