counter easy hit

موبی لنک نے اپنے صارفین کیلئے سستا اور سمارٹ فون متعارف کرا دیا

Mobilink price to our customers smart phone

Mobilink price to our customers smart phone

اسلام آباد……….. موبائل فون کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے سستا سمارٹ فون مارکیٹ میں متعارف کرا دیا۔ جازایکس سیریز کے 4موبائلز فونز کی قیمت 2099روپے سے 7999روپے کی رینج میں رکھی گئی ہے۔ وائی فائی کی سہولت سے مزین سیٹ کے اندر دوسرے فیچر بھی رکھے گئے ہیں۔ جمعہ کو مقامی ہوٹل میں تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موبی لنک کے وائس پریذیڈنٹ مارکیٹنگ آصف عزیز نے کہا کہ نئے فونز متعارف کرانے کا مقصد اپنے کم آمدنی والے صارفین کی رابطہ کی ضروریات پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان فونز کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہائراپلانسز کمپنی کے اشتراک سے تیار کئے گئے ہیں جن کی وارنٹی عام فون کی وارنٹی 12ماہ کے مقابلے میں 18ماہ ہے جو ہمارے اس فون پر اعتماد کا بھی ایک ثبوت ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ہم مسلسل ایسے طریقوں کی تلاش میں رہتے ہیں کہ ہم اپنے کسٹمرز کو بہترین سروسز اور پروڈکٹس پیش کر سکیں۔ غیر معمولی 3جی سروسز کے ساتھ Jazz Xکی رینج کسٹمرز کو اور بالخصوص کم مراعات یافتہ کمیونٹیز کو پہلے سے جاری ڈیجیٹائزیشن پروسیس میں شامل ہونے کے قابل بنائے گی۔ آج کل کم مراعات یافتہ کمیونٹیز کے لئے لاتعداد ملتی جلتی اور کم قیمت ڈیوائسز مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری جاز ایکس کی رینج کے ذریعے ہم اعلیٰ ترین ویلیو کے حامل ہینڈسیٹ ہر طرح کی قیمت کیلئے پیش کر سکیں۔