counter easy hit

9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کی جائے گی یا نہیں؟ حکومت نے اعلان کر دیا

Mobile phone service will be discontinued on 9 and 10 eyelashes? The government announced

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے محرم الحرام کے دوران اور بالخصوص نویں اور دسویں محرم کے ماتمی جلوسوں کی فضائی نگرانی کے لئے پنجاب حکومت کو چار ہیلی کاپٹر فراہم کر دئیے ہیں۔ جن کے ذریعے لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقدہ محرم کے جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی۔ چار ہیلی کاپٹروں میں سے دو ہیلی کاپٹر لاہور اور ایک ایک ہیلی کاپٹر ملتان اور راولپنڈی میں فضائی نگرانی کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے موقعہ پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ مذکورہ سروس مختلف ماتمی جلوسوں کے روٹوں پر بند کی جائے گی۔ مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس کی بندش کا دورانیہ مختلف ہو گا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر بلدیات وچیئرمین واٹر بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی خصوصی ہدایات پر واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس اینڈ ٹینکرزسیل نے محرم الحرام کے سلسلے میں شہر کی مختلف امام بارگاہوں، مساجد اور مجالس کیلئے ٹینکرز سروس شروع کردی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف نکاسی آب کی شکایات کے خاتمہ کیلئے واٹر بورڈ کی سیورکلینگ، جیٹنگ اور راڈنگ مشینوں اور عملے کے اوقات کار میں اضافہ کردیا گیا ہے۔سیورکلینگ، جیٹنگ اور راڈنگ مشینیںو عملہ شہر کے تمام اضلاع میںہفتہ وار تعطیلات کے دنوں میں بھی کام کرے گا۔ منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس سے امام بارگاہ امامیہ قدیم، شہدائے کربلا،امام بارگاہ کاظمین سعادت کالونی، اما م بارگاہ اشرف المسجد اسکیم 33، امام بارگاہ العباس، شاہ فیصل کالونی، معصوم حیدر،حسینی مشن، حسینی سفارت خانہ ملیر، امام بارگاہ صاحب الزمان، جامعہ مسجد حنفیہ، امام بارگاہ حسین بلدیہ، سبیل حسین گلشن غازی، امام بارگاہ حسین داود گوٹھ، امام بارگاہ حسین سعید آباد، امام بارگاہ زین العابدین، مظلوم کربلا، مواچھ گوٹھ، امام بارگاہ اہل بیت، قیصر ابوتراب، مچھر کالونی،بشارت مصطفی،امام بارگاہ حسن مجتبی،امام بارگاہ حرتیسر ٹاون،امام بارگاہ دربتول،امام بارگاہ امیرالمومنین، امام بارگاہ سبیل صغیر، امام بارگاہ عزاخانہ قیصر عباس، امام بارگاہ اورنگی ٹاون، امام بارگاہ شہدا قرار، امام بارگاہ حیدری، اورنگی ٹاون، امام بارگاہ عزاخانہ کوثر سیکٹر 11 اورنگی، امام بارگاہ شفینہ اہل بیت، امام بارگاہ العباس اورنگی ٹاون، امام بارگاہ علی اکبر، امام بارگاہ شیعان حیدر، ایرانی کیمپ، امام بارگاہ امام موسی، امام بارگاہ محمدی، امام بارگاہ علی قصبہ کالونی، امام بارگاہ حضرت زہرہ، امام بارگاہ کیماڑی، امام بارگاہ در زینب، امام بارگاہ علی عباس، امام بارگاہ امیر المومنین سرجانی اور دیگر کو ٹینکروں کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website