counter easy hit

لاپتہ بچیاں کیس؛ سمعیہ اورادیبہ کی ہر حال میں بازیابی چاہیے، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پولیس کو ڈیڑھ سال سے لاپتہ بچیوں کی ہر حال میں بازیابی کا حکم دے دیا ہے۔

Missing children case; The Samiiya and Adeeba should be recovered in any case, Islamabad High Courtاسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ڈیڑھ سال سے لاپتہ سمعیہ اور ادیبہ کی بازیابی کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی، ایس ایس پی ساجد کیانی اور سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے استفسار پر پولیس حکام نے کہا کہ پولیس پوری کوشش کر رہی ہے جلد بچیوں کو بازیاب کروا لیں گے۔ پولیس کے جواب پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے افسوس ہے کہ اسلام آباد پولیس تاحال بچیوں کو بازیاب نہیں کرا سکی،  پولیس کی کوششوں میں تڑپ نظر نہیں آرہی، سمجھ لیں دونوں بچیاں میری اپنی بیٹیاں ہیں، یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ ہمیں بچیاں ہر حال میں چاہئیں۔ جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ بچیاں ہماری بھی بیٹیاں ہیں اب آپ کو ان کی بازیابی میں تڑپ بھی نظر آئے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔