counter easy hit

پنجاب کے عوام مہنگائی اور رینگتی معیشت کیخلاف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آواز میں آواز ملانے کیلئے بے تاب ہیں، محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ

پنجاب کے عوام مہنگائی اور رینگتی معیشت کیخلاف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آواز میں آواز ملانے کیلئے بے تاب ہیں، محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ

گوجرخان؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی گوجرخان کے سٹی جنرل سیکرٹری  محمد رمضان مرزا نےبلاول بھٹوزرداری کے کل کے گوجرخان جلسہ کو عوام کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں تمام تر چوریاں اوربرائیاں پھیل چکی ہیں۔ حکومت نے عوام کی غیرت وحمیت کو بیچ کر آئی ایم ایف کی مرضی کے لوگ مسلط کیے اور ان کی مرضی کا بجٹ بنایا اور اب عوام روز بروز پس رہے ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری کو ویلکم کرنے کیلئے عوام کا ایک جم غفیر کل گوجرخان پہنچے گا جو حکومت کی طرف سے کی گئی مہنگائی اور تباہ معیشت کیخلاف ایک چارج شیٹ ثابت ہوگا۔

پنجاب اور بالخصوص خطہ پوٹھوہار کی عوام کی یہ خوش قسمتی ہے کہ شہید بھٹو کا نواسہ ایک مرتبہ پھر ان کے گھر سے حکومت مخالف تحریک شروع کر رہا ہے ۔ یہ پنجاب کے عوام کی قومی ذمہ داری ہے کہ شہید بھٹو کے نواسے کا ساتھ دیں اور اس ظالمانہ حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اس کی رخصتی تک جلسے جلوس جاری رکھیں۔

چلو چلو گوجر خان چلو ، بھٹو آ گیا گوجر خان میں
قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ شھید رانی کا شھزادہ بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی خطاب سننے کیلئے پنجاب کی مائیں ، بہنیں ، بزرگ سب شہید بھٹو کی آواز کو گرجتے ہوئے پھر سننے کیلئے بے تاب ہیں ۔
گوجر خان میں 29 جون 2019 بروز ہفتہ شام 6 بجے

MIRZA RAMZAN ADVOCATE, TERMED, THE, BILAWAL BHUTTO, JALSA, IN, GUJAR KHAN, TOMORROW, THE, SOUND, OF, THE, NATIONMIRZA RAMZAN ADVOCATE, TERMED, THE, BILAWAL BHUTTO, JALSA, IN, GUJAR KHAN, TOMORROW, THE, SOUND, OF, THE, NATION

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website