counter easy hit

میر شکیل الرحمن کی گرفتاری۔۔!! امریکہ بھی میدان میں کود پڑا۔۔۔ ایسا بیان جاری کردیا جس کی کسی کو بھی امید نہ تھی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری پر امریکہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا، امریکہ نے پاکستان کی سب سے بڑی میڈیا کمپنی کے مالک میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کو تشویش کے ساتھ نوٹ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیو اینڈ جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے امریکہ کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیاء ایلس ویلز نے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستانی کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کے مالک کی گرفتاری پر تشویش ہے۔ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ امریکہ نے میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کو تشویشناک کے ساتھ نوٹ کیا ہے، اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ میڈیا کی آزادی، شفاف قانونی عمل اور قانون کی حکمرانی ہر جمہوریت کے لیے ستون ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جنگ اور جیو حکومت مخالف پروپیگنڈا کر رہا ہے، حکومت پرالزام تراشی کے بجائے عدالت میں ثبوت پیش کریں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمان پر الزا م بطور میڈیا ہاؤس کے مالک کے طور پر نہیں جبکہ اس وقت کے وزیراعلیٰ سے54 پلاٹ کی الاٹمنٹ کے معاملے پر گرفتاری ہوئی،ایک میڈیا ہاؤس نے عوام کو تصویر کا غلط مؤقف پیش کیا اور عوام کو صرف اپنا مؤقف دکھایا،میڈیا ہاؤس آزاد ادارہ ہے اور ہم سمجھتے ہیں آزاد ہی رہنا چاہیے،جیو یا جنگ گروپ تصویر کا ایک اور منفی رخ نہ دکھائے،حکومت کا مؤقف بھی اس میڈیا چینل پر آنا چاہیے، کل جو واقعہ ہوا میڈیا کی اسکرین کے ذریعے حکومت کو پتہ چلا،موجودہ حکومت نے اداروں کو آزاد اور خود مختار کیا،ہم نیب سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ قانون کا یکساں اطلاق کرے، موجودہ حکومت صحافت کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے ،ادارے میں انتقام کی بو نہیں آنی چاہیے، میرشکیل الرحمان کی گرفتاری پروزیراعظم کونشانہ بنایا جا رہا ہے،حکومت پرالزام تراشی کے بجائےعدالت میں ثبوت پیش کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ طاقتورافراد کوقانون کےماتحت کرنا جدوجہد کا حصہ ہے،عوام نے قانون کی حکمرانی کے لئےعمران خان کووزیراعظم چنا اور ہم عوام کوجوابدہ ہیں،وزیراعظم کی جدوجہد ہے قانون سب کے لئےایک ہو،حکومت نے قانون و آئین کی بالادستی اور اداروں میں ریفارمز لائیں،اداروں میں بہتری کے لیے پارلیمنٹ کی طرف رجوع کیا ہوا ہے،وزیراعظم کی قیادت میں قانون اور آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website