counter easy hit

بجٹ ملکی مفاد میں ، میگاپراجیکٹس سے بیروزگاری کم ہوگی، میاں حنیف

 Minister Hanif

Minister Hanif

پیرس(نمائندہ خصوصی)محدود وسائل کے باوجود موجودہ بجٹ ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے ، اس بجٹ میں کاشتکاروں کے مفادات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ، کھادوں کی قیمتوں میں کمی اور زرعی ادویات کو سستا کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے موجودہ بجٹ میں صحت، توانائی اور تعلیم کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے ،میگا پراجیکٹس سے ملک میں بے روز گاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔عام آدمی کو ٹیکس سے چھوٹ جبکہ جو ٹیکس ادا کرسکتے ہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ ا نہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نہ صرف تیل مصنوعات کی قیمتوں کومستحکم رکھا بلکہ اشیا خورونوش کی قیمتوں میں کمی بھی کی گئی ہے۔