counter easy hit

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری سے یو این ویمن کے وفد کی ملاقات، خواتین کو بااختیار بنانے ،صنفی مساوات بارے اقدامات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)یو این ویمن پاکستان نے کوویڈ 19 کے دوران خواتین اور بچوں کیلئے ہیلپ لائن کے دائرہ کار کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بات وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزارت انسانی حقوق میں یو این ویمن کے وفد نے ملاقات میں کہی۔ وفد کی قیادت کنٹری نمائندہ شرمیلا رسول نے کی۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق کی جانب سے سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ٹویٹر پر جاری تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے بارے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ یو این ویمن پاکستان نے کووڈ۔ 19 کے دوران خواتین اور بچوں کیلئے 1700 ہیلپ لائن کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website