counter easy hit

تین بار گرفتاری کا فیصلہ۔۔۔؟؟؟ مگر ایک فون کال نے خسرو بختیار کو بڑی مصیبت سے کیسے بچا لیا؟ پی ٹی آئی وزیر پر قسمت مہربان ہو گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ ایک فون کال نے پی ٹی آئی وزیر خسرو بختیار کو ایک فون کال نے گرفتاری سے بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ خسرو بختیار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ تین بار ہوا۔
نیب نے انہیں طلب کیا اور نوٹس تیار کر لیے اور سوالنامہ بھی تیار کر لیا۔مگر ان کی گرفتتاری نہیں ہو سکی۔ایک فون کال نے ان کو بچا لیا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو چاہئیے کہ اینٹی کرپشن پنجاب میں دیانت دار اور ایماندان افسر تعینات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چند دن پہلے اپنی قانونی ٹیم پر بھی بہت برہم ہوئے۔انہوں نے کہا کہ میری زندگی کی جدوجہد کرپشن کے خلاف تھی اور میرا بیانیہ کرپشن کا خاتمہ تھا،میرے پیچھے لوگ اس مقصد کے لیے آئے تھے۔ اوورسیز پاکستانی لاکھوں روپے خرچ کر کے ووٹ دینے آئے،وہ پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے جس جس کو کرپٹ کہا تھا ان سب کی ضمانت ہو گئی،آپ کیا آپ ہمیں دھوکہ دے رہے ہیں۔اس سے قبل تجزیہ نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ مجھ سے سوال کیا گیا کہ کیا جہانگیر ترین گرفتار ہو سکتے ہیں ، میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ جہانگیر ترین کی گرفتاری ممکن نہیں ہے، کیونکہ ایف آئی اے کی جاری کردہ رپورٹ میں آٹے اور چینی کے بحران میں جہانگیر ترین کا نام نہیں آیا ان کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی جگہ خسرو بختیار گرفتار ہو سکتے ہیں، اگر اس مرتبہ وہ لاہو ر آئے تو ان کے لئے مشکلات پیدا ہوں گی۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے پاس 40 سال سے جہاز ہے، کہاں تھا جہاز؟ ہمیں تو نظر نہیں آیا تھا، ہم بھی رحیم یارخان میں رہے ہیں۔ خیال رہے کہ چیئرمین نیب نے وفاقی وزیر خسروبختیار کے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کی منظوری دی تھی۔ ڈیڑھ سال قبل نیب ملتان کو خسروبختیار کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خسرو بختیار کو جلد نیب آفس میں طلب کرکے تحقیقات کی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2004 کے بعد وفاقی وزیر خسرو بختیار کے اثاثوں میں اچانک اضافہ ہوا۔ اُس وقت خسرو بختیار کے پاس صرف 5 ہزار 702 کنال زرعی اراضی تھی، جبکہ رکن قومی اسمبلی بننے کے بعد وفاقی وزیر کے خاندان کے پاس 5 پاور جنریشن سیکٹر کمپنیز، 4 شوگر ملز، 4 کیپیٹل انویسٹمنٹ کمپنیز ہیں۔نیب کو ان تمام جائیدادوں میں خسرو بختیار کے بےنامی حصہ دار ہونے کا خدشہ ہے۔ نیب انہی معاملات کی تحقیقات کرے گی کہ خسرو بختیار کے اثاثوں اور جائیداد میں اچانک اتنا اضافہ کیسے ہوگیا؟ معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر کے بھائی صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت سے بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ خسروبختیار کے خلاف تحقیقات کی منظوری نیب ایگزیکٹو بورڈ کے سولہ جنوری کو ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی۔

MINISTER KHUSRO BAKHTIAR, PUNSIHED, BY, COURT, BUT ON PHONE CALL, SAVED, FROM, PUNISHMENT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website