counter easy hit

منہاج القرآن گونساویل فرانس کے زیراہتمام منہاج ویلفئیر فرانس کے تعاون سے محفل نعت کا شاندار اہتمام

Mehfil Naat in Minhaj ul Quran Paris

Mehfil Naat in Minhaj ul Quran Paris

پیرس (اے کے راؤ سے) منہاج القرآن گونساویل فرانس کی جانب سے شب برآت کی مناسبت سے 14 مئی کی شام ایک عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام کیا 9 بجے شام سے صبح 2 بجے تک جاری رہنے والے اس محفل میں مقامی ثناء خواں حضرات کے ساتھ منہاج وہلفئیر فرانس کے صدر راجہ بابر حسین کی خصوصی دعوت پر پاکستان سے آئےQ.Tv فیم نقیب تسلیم احمد صابری اور عالمی شہرت یافتہ نعت خواں شہباز قمر فریدی نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نظرانہ گل ہائے عقیدت پیش کے۔

گونسا ویل فرانس کے دارلحکومت پیرس سے 20 کلومیٹر شمال میں ائیر پورٹ چارلس دیگال سے متصل Val-d’Oise. ضلع کا سب سے بڑا شہر ہے ۔ 31،000 ہزار سے زائد آبادی کے اس شہر میں پاکستانیوں کی خاصی بڑی تعداد ہے۔ سابق صدر منہاج القرآن فرانس عبدالجبار بٹ کا تعلق بھی اسی شہر سے ہے۔ موجودہ تنظیم کے صدر حاجی عبدالحمید بھی اسی شہر میں پراپرٹی کا بزنس کرتے ہیں۔

قاری محمد صدیق کی تلاوت سے شروع ہونے والے اس پروگرام کی نظامت چوھدری رازق حسین نے کی ، سرپرست پروگرام پروفیسر حسن میر قادری نے ابتدائیہ پیش کرتے ہوئے منرل واٹر پینے والوں کو تحر میں جوہڑ کا پانی پینے والوں کی یاد دلاتے ہوئے منہاج ویلفئر فاونڈیشن کے پروجیکٹ “ہینڈ پمپ” میں تعاون کی اپیل کی۔ خوتین و حضرات سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہال میں شرکاء نے خاطر خواہ تعاون کیا۔

چوھدری محمد اعظم کی صدارت میں ہوئے اس پروگرام کے مہمان خصوصی سابق ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض تھے پاکستان عوامی تحریک فرانس اور منتظمین مسجد “قباء” ویلیل لا بل کے وفود نے بھر پور شرکت کی۔ ، صدر پاکستان پریس کلب صاحبزادہ عتیق الرحمان ، چیف اڈیٹر “آزاد دنیا” میاں امجد ، چیف اڈیٹر سویرہ نیوز چوھدری شہزاد ، چیف اڈیٹر پکار انٹرنیشنل مہر راحیل ، اے آر وائی نیوز کے خالد بشیر اور منہاج ویلفئیر فرانس کی پوری ٹیم پروگرام کو مانیٹر کرتی رہی۔

پروگرام کے آرگنائیزر حسن ارشد ،شمریز عاشق جنرل سیکرٹری گونساویل ،اور صدر گونسا ویل عبدالحمید کی پہلی شاندار کاوش تھی جو دیر تک یاد رکھی جائے گی۔علامہ حسن میر قادری کی رقت آمیز اور پرسوز دعا کے ساتھ محفل نعت اختتام پذیر ھوئی۔