counter easy hit

دو سو پچاس ملین ڈالر کے پراجیکٹ کا آغاز۔۔۔ معروف پاکستانی کمپنی اور چین کی بڑی کمپنی کے درمیان مشترکہ معاہدے پر دستخط

لاہور ( ویب ڈیسک) معروف پاکستانی کمپنی اور چین کی بڑی کمپنی کے درمیان مشترکہ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ پاکستان میں ٹائر تیار کرنے والی کمپنی سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اور چین کی کمپنی چاؤ یانگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی لمیٹڈ نے آل سٹیل ریڈیل ٹرک اور بس ٹائرز کی پاکستان

متنازع اداکارہ وینا ملک کا نیا بیان قومی اسمبلی کی زینت بن گیا۔۔۔ ٹویٹر پر بھی ہنگامہ برپا ، تہلکہ خیز خبر

میں تیاری کے حوالے سے مشترکہ معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔سروس انڈسٹریز کا قیام 1961 میں عمل آیا اور یہ پاکستان کی بڑی جوتا ساز اور ٹائر بنانے والی کمپنی ہے ۔ترجمان کے مطابق معاہدے کے تحت سروس انڈسٹریز لمیٹد کے 51 فیصد جبکہ چاؤ لانگ مارچ ٹائر کمپنی کے 49فیصد حصص ہوں گے ۔ اس حوالے سے پہلے مرحلے کے 250ملین ڈالر کے پراجیکٹ کا آغاز ،سائٹ سندھ میں 100ملین ڈالر سے کیا جائے گا۔اس پراجیکٹ کے لیے زمین اور پلانٹ کے ڈیزائن پر کام شروع کردیا گیا ۔اس موقع پر سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے سی ای او عارف سعید نے کہا کہ ٹائر کی صنعت میں پچاس سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔تقریب سے چاؤ یانگ لانگ مارچ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین نے کہا کہ لانگ مارچ عالمی سطح کا برانڈ ہے ۔تقریب میں تجارت ،صنعت ،ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری کے مشیر عبدالرزاق داؤدنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

MILLIONS, DOLLAR, PROJECT, STARTED, FOR, PAKISTAN, AND, CHINA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website