counter easy hit

میکسیکو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 7 اہلکار ہلاک

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہونے کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

Military plane crashes in Mexico, 7 officials killedغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی ریاست ڈیورانگو میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے اور اس میں سوار 7 فوجیہلاک جب کہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ میکسیکو کے وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کی ہے جب کہ فوجی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا جب کہ تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔