counter easy hit

مڈٹرم نہیں، ری الیکشن ہوں گے، چودھری شجاعت کی پیش گوئی

Chaudhry Shujaat Hussain

Chaudhry Shujaat Hussain

کراچی (یس ڈیسک) عبداللہ ہارون کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ شفاف انتخابات کیلئے بااختیار الیکشن کمیشن ضروری ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر مشاورت نہیں کی گئی لہذا اسے مسترد کرتے ہیں اب ملک میں مڈٹرم نہیں بلکہ ری الیکشن ہونگے جو چھ سے آٹھ ماہ میں متوقع ہیں۔

چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بے کار ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے ریورس گیئر نہیں لگایا وہ واقعی بیمار ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ کراچی جلد دوبارہ روشنیوں کا شہر بنے گا اور لاشوں کا سلسلہ ایک نہ ایک روز بند ہو جائے گا۔