counter easy hit

میانداد نے یورپی ٹیموں کو پاکستان بلانے کی تجویز دیدی

لاہور: سابق کپتان جاوید میانداد نے یورپی ٹیموں کو پاکستان بلانے کی تجویز پیش کر دی۔

Miandad suggested European teams to call Pakistanجاوید میانداد نے کہا ہے کہ لاہور میں ورلڈ الیون کیخلاف آزادی کپ سیریز اور بعدازاں میرانشاہ میں پیس کپ میچ کا انعقاد بڑا خوش آئند ہے، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا راستہ بنتا جا رہا ہے، اگلے مرحلے میں یورپی ٹیموں کو بلانا چاہیے، پی سی بی اس مقصد کیلیے سابق کرکٹرز کی خدمات حاصل کرے تو زیادہ مثبت پیش رفت ہوگی۔ سابق کپتان نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے،فورسز نے پہلے لاہورمیں آزادی کپ میچز کے کامیاب انعقاد میں بھرپور معاونت کی،اس کے بعد میرانشاہ میں زبردست میچ ہوا، قوم نے اپنے عزم سے دہشت گردی کو شکست دی ہے،میرانشاہ کے عوام نے شاید اپنی زندگیوں میں پہلی بار قومی کرکٹرز کو میدان میں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ دونوں ایونٹس سے دنیا بھر میں پیغام گیاکہ پاکستان کھیلوں کیلیے ایک محفوظ ملک ہے،ورلڈ الیون اور یوکے میڈیا ٹیموں میں شامل کھلاڑی ہمارے ملک کے بارے میں مثبت تاثر لے کر واپس گئے۔ سابق کپتان نے کہا کہ ہماری افواج ملک میں امن وسلامتی کیلیے دشمن قوتوں سے نبرد آزما ہیں،انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی میں بھی ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔