counter easy hit

نااہل حکومت جنگی حالات میں بھی قومی اتحاد کی کوشش کے بجائے انتقامی سیاست کر رہی ہے، میاں مھمد حنیف

نااہل حکومت جنگی حالات میں بھی قومی اتحاد کی کوشش کے بجائے انتقامی سیاست کر رہی ہے، میاں مھمد حنیف
پیرس۔لاہور( نماندہ خصوصی) پاکستان خصوصی دورے پر آئے ہوئے مسلم لیگ ن فرانس کے چیف ایگزکٹو میاں محمد حنیف نے کہا ہے کہ نااہل حکومت جنگی حالات میں بھی قومی اتحاد کی کوشش کے بجائے انتقامی سیاست کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں ،حکومت انتقام کی آڑ میں سیاسی مخالفین کی آواز کو دبانے کیلئے ایسے حربے استعمال کررہی ہے،گزشتہ چند ماہ سے پاکستان میں احتساب کے نام پر ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔
جنگی حالات میں حکومت کو سنجیدہ ہو کر اپوزیشن اور تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لے کر چلنا چاہیے نہ کہ بچگانہ اور انتقامی حرکتوں سے سب کا دل برا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناتجربہ کاری عالمی حالات میں پاکستان کیلئے مسائل کھڑے کر رہی ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

حکومت اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ غیر جمہوری سلوک کررہی ہے۔جبکہ حکومتی لوگوں کو ہر طرح سے ریلیف دیا جا رہا ہے۔
انہو نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے  اور سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری جیسے اقدامات انتہائی نازک حالات میں کیئے جارہے ہیں جس کی شدید مذمت کرتے ہیں  ،پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی سپیکر کو گرفتار کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور اس انتقامی سیاست کو ملکی حالات کی بہتری تک ملتوی رکھے۔ مسلم لیگ ن کے قیادت نہ جھکی ہے اور نہ ان سے جھکے گی۔

Mian Muhammad Hanif, Chief Executive, PMLN, France