سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزماں کائرہ کی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر پی پی بیلجئم کے سینئر راہنما میاں محمد اجمل کی خصوصی شرکت اور پارٹی لیڈرز کے ساتھ خصوصی ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے کے ذریعےکل لاہور پہنچے تھے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو لاہور میں ایک ہفتہ قیام کریں گے ۔پارٹی چیئرمین وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے لالہ موسیٰ آئے جہاں پارٹی کارکنوں نے انہیں گھیرے رکھا انہوں نے شادی میں شریک اوورسیز راہنمائون سے خصوصی ملاقات کی اور ان کے جذبوں کو سراہا















