counter easy hit

میکسیکو: فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک

Mexico:

Mexico:

میکسیکو میں فائرنگ کے نتیجے میں ہی ایک خاندان کے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
میکسیکو سٹی: (یس اُردو) غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حملہ آوروں نے پیوبلا اسٹیٹ کے علاقے کوکس کیٹلان میں ایک خاندان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ کوکس کیٹلان کے میئر ویسنٹ لوپیز ڈی لاویگا نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 5 خواتین، 4 مرد اور 2 لڑکیوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ 2 بچوں کو زخمی حالت میں قریبی شہر تیہواکین کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ لاشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے تیہواکین منتقل کر دیا گیا۔ پیوبلا اسٹیٹ کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ واقعے میں بچ جانے والے 5 گواہان کو حکومت کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آور دور دراز پہاڑی گاوں سے پیدل آئے اور مذکورہ خاندان کے افراد پر فائرنگ کر کے قریبی ریاست اوزاکا فرار ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آوروں میں سے 2 کی شناخت کی جا چکی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والی ایک خاتون کا کچھ عرصہ قبل ریپ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ حملہ آوروں میں سے ایک کے بچے کی ماں بنی۔ انھوں نے بتایا کہ واقعے کی تفتیش میں ذاتی تنازع کا پہلو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے پیچھے مذہبی تعصب کا عنصر بھی ہو سکتا ہے کیونکہ اس علاقے کے مکینوں کا قریبی کمیونٹی میں رہائش پذیر کیتھولک مسیحیوں سے بھی جھگڑا ہو چکا ہے۔