counter easy hit

میٹرک ضمنی امتحانات کا سنٹر مدینہ منورہ میں ہی بنایا جائے، نوید فاروقی

Exam

Exam

سعودی عرب (نوید فاروقی) فیڈرل بورڈآف ایجوکیشن اسلام آباد کا میڑک کے ضمنی امتحانات کا سنٹر، 450 کومیٹر دور جدہ بنایا جاتا ہے۔مدینہ منورہ کے طلبا و طالبا ت کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے ، بچوں کو کسی 3 یا 4 مضمون میں پرچے دینے ہیں اور پریکٹیکل امتحانات بھی 3 روز ہوں گے۔

ہوٹلوں میں قیام کرنا یا پیپر کے بعد واپس آنا انتہائی تکلیف دہ امر ہے ، جبکہ سالانہ امتحان مدینہ منورہ ہی کے فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن سے الحاق شدہ سکول دار الحجھرہ یا العقیق انٹرنیشنل میں گزشتہ 12 سال سے زائد عرصہ سے متواتر منعقد کئے جاتے ہیں،ضمنی امتحان بھی مدینہ کے ہی سکول میں منعقد کئے جائیں۔

والدین کی ایک کثیر تعداد نے چئیرمین فیڈرل بورڈ، وزیر اعظم ،وزیر تعلیم، سفیر پاکستان،قونصل جنرل جدہ سے بھر پور مطالبہ کیا ہے کہ سیپلمنٹری سنٹر کے لیے بھی دار الحجھرہ یا العقیق انٹرنیشنل کو منتخب کیا جائے تا کہ طلبہ و طالبات کا وقت بچ سکے اور والدین کو لاحق پریشانی دور ہو سکے۔