counter easy hit

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Meteorological Department predicted

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے بالائیں علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں اس دوران جڑواں شہروں سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہے گا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، اب تک جڑواں شہروں میں 109ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ دوسری طرف شدید بارشوں سے نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15فٹ جب کہ گوالمنڈی میں سطح آب 13فٹ تک پہنچ گئی۔ راولپنڈی میں کئی نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، ندیم کالونی، جاوید کالونی، ڈھوک کالا خان شکریال، صادق آباد میں پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں اکثر مقامات پر جب کہ مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان،ژوب، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی،گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن ،اسلام آباد اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاﺅں/برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویڑن کے نشیبی علاقے زیر آب آنےکا بھی امکان ہے۔ تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ بارشوں کے سبب کراچی شہر میں نکاسی آب کا انتظام ناقص ہے جس کے باعث جگہ جگہ بارشوں کے پانی میں کرنٹ کی وجہ کئیں فراد موت کے منہ میں چلے گئے، کے الیکٹرک کی نااہلی نے کئیں گھروں میں صفِ غم بچھا دی ۔ شہر میں کرنٹ لگنے اور مختلف واقعات میں 18 سے شائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website