counter easy hit

محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

Meteorological Department heated the cold news to the weary citizens

لاہور(نیوز ڈیسک)بحیرہ عرب ، خلیج بنگال سے مون سون کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا جس پر لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ، جیل روڈ،مال روڈ،کینال روڈ،شادمان،چائنہ چوک میں بھی بارش ہوئی جبکہ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ،سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظرپیش کرنے لگیں،طوفانی بارش کے باعث لیسکوکے 180 فیڈرزٹرپ کر گئے،ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ بارش رکتے ہی بجلی بحالی کاکام شروع کردیاجائےگا،ادھرگوجرانوالہ ، ننکانہ اور گردونواح میں بارش ریکارڈ کی گئی ،میرپورآزادکشمیراورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ اسلام آباد ، راولپنڈی میں بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ،فیصل آباد،سرگودھا اورپشاورمیں بارش کاامکان ہے ،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پراونچے درجے کے سیلاب کاخطرہ ہے،بارش سے ہزارہ ،راولپنڈی،گوجرانوالہ اورکشمیرکے ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہے، دریائے سندھ اور کابل میں بھی سیلاب کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا، دریائے جہلم میں منگلا کے قریب اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظرشہریوں کوغیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کےلئے محکموں کوچوکس رہنے کی ہدایت کردی گئی ، نشیبی علاقے کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونےکی ہدایت کردی گئی ،محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتہ کوژوب،قلات ،ڈی جی خان میں بارش کی پیشنگوئی کردی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website