counter easy hit

”جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں“ شاداب خان نے مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا

MEN, WOMNEN, PAIRS, DECIDED, IN, HEAVEN, BUT, MET, ON, EARTH, SHADAB KHAN, SPIN BOWLER

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان کا کہنا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے لئے جو ہوگا دیکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ فٹنس کیمپ سے ہمیشہ کھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں رہنے کے لئے مختلف ورائٹی لانا پڑتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حسن علی کی شادی میں شرکت کیلئے چھٹیاں کیں اور وقت بہت اچھا گزرا، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے لئے جو ہو گا دیکھیں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حسن علی نے بھی اپنی شادی کے بعد شاداب خان کی شادی کی باتیں شروع کر دی ہیں جنہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ان کیلئے ’ویٹنگ فار شاداب خانز ویڈنگ‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکن حکومت کے ملک میں ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے فیصلے پر حیران ہے، پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے سری لنکن کرکٹ حکام سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کی احسان مانی نے اپنے تحفظات سے سری لنکن بورڈ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو صدارتی سطح کی سکیورٹی دینے کی یقین دہانی کے باوجود انکار سمجھ سے باہر ہے۔پی سی بی اس ماہ کے آخر میں اے سی سی کے اجلاس میں معاملہ اٹھائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے وزیر کھیل کا ٹیسٹ بورڈز کے درمیان بات چیت کے سلسلے کے دوران کا بیان حیران کن تھا۔ سری لنکن بورڈ نے سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ سیریز کے دو شیڈولز پر بات چیت کا سلسلہ جاری تھا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز کا میزبان پاکستان ہے تو اعلان سری لنکا کیسے کر سکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website