counter easy hit

فرٹیلائزر سبسڈی اسکیم پر جمعہ کو اجلاس طلب

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فرٹیلائزر سبسڈی اسکیم کے تحت رواں مالی سال سمیت گزشتہ 2سال کے اربوں روپے کی سبسڈی واجبات کی کلیئرنس و ایڈجسٹمنٹ کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔
Meeting calling on Friday at the Fertilizer subsidy scheme

Meeting calling on Friday at the Fertilizer subsidy scheme

’’وزارت خزانہ کی جانب سے جمعہ کو وزارت خزانہ میں طلب کیے جانے والے اجلاس میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کے سیکریٹریز خزانہ اور سیکریٹریز زراعت کے علاوہ ممبر نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر اسلام آباد، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اوراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈائریکٹر ایف ای اوڈی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ دستاویز میں بتایا گیاکہ 28جولائی کو بلائے جانے والے اجلاس میں سال 2015-16، سال 2016-17 اور سال 2017-18 کے لیے فرٹیلائزر سبسڈی اسکیموں سے متعلق مختلف مسائل زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سبسڈی اسکیم کے تحت وفاق اور صوبوں نے سبسڈی میں حصہ ڈالنا تھا جبکہ کے پی کے سمیت بعض صوبوں کی جانب سے اس اسکیم کے تحت واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی، اس لیے اجلاس میں چاروں صوبوں کے فرٹیلائزر سبسڈی اسکیم کے تحت واجبات کی ادائیگی اور اسکی ایڈجسٹمنٹ کی کلیئرنس کا جائزہ لیا جائے گا اور جس صوبے کے ذمے جو واجبات ہوں گے ان کی یا تو ادائیگی کی جائے گی یا پھر بجٹ سے ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اسلام آباد، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق پاشا سمیت دیگر وفاقی وصوبائی سیکریٹریز اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website