اپنی گلابی انگریزی کے باعث ہمیشہ لوگوں کی تنقید کا نشانہ بننے والی پاکستان کی خوبرو اور سینئر اداکارہ میرا نے فرفر انگریزی بول کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

اداکارہ میرا کی حال ہی میں جاری ہونے والی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک ایونٹ کے دوران برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے صحافی سے شائستہ انگریزی میں بات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ میرا نے انٹرویو کے دوران اپنے تمام چاہنے والوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر فالو کریں۔ میرا بی بی سی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے نہ صرف بہت بااعتماد نظر آئیں بلکہ بہت خوبصورت بھی لگ رہی تھیں۔








