counter easy hit

میگھن کی شادی پر ماہرہ خان کا جذباتی ٹوئٹ

برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور جوڑے کے اضافے پر پاکستانی اداکاراؤں کی جانب سے خصوصی پیغامات جاری کیے گئے ہیں۔

Meera Khan's emotional touch on the wedding ceremonyپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے برطانوی شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا بذریعہ ٹوئٹ جذباتی پیغام دیا۔

ماہرہ نے شہزادہ ہیری کا میگھن سے شادی کرنے کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے سب کے خلاف جا کر اس خاتون سے شادی کی جس سے وہ محبت کرتے تھے ۔

ماہرہ خان نے ان کی شادی کو ایک مثال قرار دیا اور کہا کہ یہ قابل عزت ہے کہ شہزادے ہیری کے والد نے میگھن کی جانب سے شادی کی رسم کو پورا کیا۔

اسی طرح اداکارہ ماورہ حسین نے بھی شاہی شادی پر خوشی کا اظہار کیا۔

عروہ حسین کا بذریعہ ٹوئٹ کہنا تھا کہ پوری دنیا کو صرف محبت، اچھے مرد و خواتین کی ضرورت ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ونڈسر شاہی محل میں شادی کی ۔

جس میں برطانیہ کی نامور شخصیات سمیت ہالی وڈ اسٹارز اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی شرکت کی تھی۔