counter easy hit

مریم نواز سے اب اس کام کی توقع نہیں رکھنی چاہئے کیونکہ ۔۔۔۔۔ احسن اقبال نے ایسی بات کہہ دی کہ لیگی کارکن بھی حیران رہ گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ مریم نواز اپنے والد کے ساتھ بہت لگاﺅ رکھتی ہیں، اس لئے یہ توقع نہیں رکھنا چاہئے کہ ایسی حالت میں جب نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے، وہ سیاسی سرگرمیوں کی طرف آئیں گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی زندگی کو محفوظ رکھنے کیلئے صحت کی جو بھی بہترین سہولیات ہونگی حاصل کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف انتہائی تشویشناک حالت سے اب باہر ہیں لیکن ابھی بھی تشویشناک حالت میں ہیں ، اگر ان کی طبیعت میں بہتری آتی ہے تو ان کو بہتر علاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے میں دیر نہیں کی جائیگی ۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ ان کے خاندان کا فیصلہ ہوگا کہ اگر وہ علاج کیلئے باہر جاتے ہیں تو ان کے ساتھ کون جائے؟ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے والد کے ساتھ بہت لگاﺅ رکھتی ہیں، اس لئے یہ توقع نہیں رکھنا چاہئے کہ ایسی حالت میں وہ سیاسی سرگرمیوں کی طرف آئیں گی اور نہ ہی ہم ان سے ایسا کوئی تقاضہ کرتے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور ہونے کے تیسرے روز مریم نواز کو رہا کر دیا گیا۔اس سے پہلے احتساب عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر ایک ، ایک کروڑ روپے کے مچلکوں زرضمانت 7کروڑ روپے اورپاسپورٹ جمع ہونے کی تصدیق کے بعدمسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی روبکار جاری کر دی،مریم نواز کے ایک ،ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر نے جمع کرائے۔مریم نواز شریف کے ایک ،ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کے لیے کیپٹن (ر) محمد صفدر ،سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر صبح سویرے ہی احتساب عدالت پہنچ گئے ۔احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کے رخصت پر ہونے کے باعث ضمانتی مچلکے جج امجد نذیر کی عدالت میں جمع کرائے گئے۔احتساب عدالت کے جج نے استفسار کیا کیالاہورہائیکورٹ کے حکم کے مطابق7 کروڑ زر ضمانت اور پاسپورٹ جمع کرادیا گیا ہے جس پر آگاہ کیاگیا کہ یہ جمع ہو چکے ہیں ۔ عدالت نے لاہورہائیکورٹ سے تصدیق اورجمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد مریم نواز کی روبکار کر دی جسے مل کر کیپٹن (ر)صفدر اور وکلا ء لے کر کوٹ لکھپت جیل پہنچے اور رہائی کے لئے ضابطے کی کارروائی مکمل کی گئی ۔ واضح رہے کہ مریم نوازگزشتہ چندروز سے سروسز ہسپتال میں تھیں۔

MARYAM NAWAZ, IS, NOT, SUPPOSE, TO, PARTICIPATE, IN, DHRNA, POLITICS, SAYS, AHSAN IQBAL

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website