counter easy hit

اڈیالہ جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ مکمل ،اچانک کی طبیعت سے متعلق حیران کن خبر آگئی

راولپنڈی; چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق پمز ہسپتال کے پانچ رکنی میڈیکل بور ڈ نے سابق وزیر اعظم کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا اور ان کے ٹیسٹ بھی کیے ۔ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد میڈ یکل بورڈ نے کہا کہ نواز شریف کا طبی معائنہ مکمل کر لیا ہے ،ان کی صحت کو کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے ۔میڈ یکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خون اور پیشاب کا ٹیسٹ بھی نارمل آیا ہے ۔ڈاکٹروں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا بلڈ ٹیسٹ اور ایکو کارڈیالوجی کل کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ اڈیالہ جیل میں نواز شریف کی طبیعت نا ساز ہو گئی ہے ،ان کے جسم میں پانی کی کمی ہونے کی وجہ سے گردے فیل ہونے کا خدشہ ہے اور ان کے دل کی دھڑکن بھی نا ہموار ہے ۔