counter easy hit

اے راہ حق کے شہیدو حصہ دوم

Pakistan Defence Day

Pakistan Defence Day

تحریر : وقار انساء
ھمارے فوجی جوان وہ بری فوج کے تھے يا پاک فضائیہ کے يا وہ بحری فوج کے تھے انہوں نے بہادری اور جانثاری کی لازوال داستانیں رقم کیں-اس راہ میں شہید ہونے والوں کے سامنے صرف وطن کا دفاع اور سلامتی تھی وہ بھی کسی ماں کے لال کسی بہن کے بھائی کسی بیوی کا سہاگ اور کسی بیٹی کے باپ تھے ان کو سرحدوں پر دیوانہ وار لڑتے ہوئے یاد رہا تو اتنا کہ اپنی سرحدوں کے محافظ تھے اور دشمن کو ایک انچ آگے بڑھنے کی اجازت نہ دے سکتے تھے وہ خود تو جان دے سکتے تھے لیکن اپنے ملک کو دشمن کے سامنے پسپا ہوتے نہ دیکھ سکتے تھے جنگ ستمبر میں ھمارے ادیبوں شاعروں اور گلو کاروں نےولولہ انگیز ترانے اور نغمے تخلیق کئے جو ان کے جذبات کی نہ صرف ترجمانی کر رہے تھے

بلکہ سرحدوں پر ایک آہنی دیوار بن کر ڈٹے ہوئے فوجیوں کے جوش اور ولولے کو اور ابھار رہے تھے رئیس امروہوی کا لکھا ہوا نغمہ خطہ لاہور تیرے جانثاروں کو سلام- جب مہدی حن کی آواز میں گونجا تو اس نے قوم اور فوج دونوں میں ایک نئی روح پھونک دی ملکہ ترنم نور جہاں نے اے پتر ہٹاں تے نئی وکدے اور اے راہ حق کے شہیدو گایا تو فوج میں ایک نیا ولولہ اور جوش پیدا ہو گیا قوم کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں بھی ڈر کر گھر نہ بیٹھ رہیں

بلکہ وہ اپنے زخمی فوجی بھائیوں کو فرسٹ ایڈ پہنچا رہی تھیں اس جنگ میں بہادری اورجرات کے جو کارنامےسر انجام دئیے گئے اور قربانی کا جو جذبہ دیکھنے میں آیا وہ ناقابل یقین تھا ھمارا ملک دنیائے اسلام کی واحد ایٹمی طاقت ہے دفاعی شعبے میں خود کفالت کی منزل طے کرتا

ہمارا وطن آج جدیداسلحہ اور اس کی فوج جدید سازوسامان سے لیس ہے چھوٹے ہتھیاروں کے کے ساتھ اڑھائی ہزار کلومیٹر تک مارک کرنے والے میزائل جدید بکتر بند گاڑیوں سے لے کر دنیا کے تیز اور موثرترین ٹینک الخالد اور مشاق طیاروں سے لیکر جدید لڑاکا طیاروں جے ایف 17 تھنڈرتک اور سب سے بڑھ کر جنگی بحری جہازوں اورجدید ترین آبدوزوں تک اندرون ملک تیار کئے جا رہے ہیں ھماری افواج جہاں بیرونی سرحدوں پر ڈٹی ہوئی ہیں وہیں ملک کے اندر دہشتگردی سے نپٹنے کے لئے پاک فوج نبرد آزما ہے

اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے ساری قوم اپنے ان جیالوں کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے متحد ہے آج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے

جنرل راحیل شریف پر عزم ہیں ان کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب دہشت گردی کے عفريت پر قابو پالیا جائے گا

تحریر : وقار انساء