counter easy hit

مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی 20روپے کلو مہنگی کردی

 اسلام آباد: ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 230 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

Marketing companies made expensive LPG Rs.20 kg

Marketing companies made expensive LPG Rs.20 kg

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں 89ڈالر اضافہ ہونے کے بعد قیمت 359 ڈالر سے بڑھ کر 448ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 85 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 970روپے کا ہو گیا ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 90 روپے اور گھریلو سلنڈر 1030 روپے کا ہو گیا ہے۔

عرفان کھوکھر کے مطابق رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ،گجرات، میرپور میں ایل پی جی کی قیمت 110روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 1270کا ہو گیا تاہم راولپنڈی، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی،  ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور میں ایل پی جی کی قیمت 115 روپے فی کلو جبکہ گھریلو سلنڈر 1330روپے تک پہنچ گیا۔ ادھر گلگت، مری، نتھیا گلی، بالاکوٹ میں قیمت 120روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 1390روپے کا ہو گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website