counter easy hit

کئی لوگ فارغ۔۔۔ بابر اعوان کے رہا ہوتے ہی تحریک انصاف میں نیا تنازعہ پیدا ہوگیا

Many people graduate ... As a result of Babar Awan, a new dispute arises in Tehreek-e-Insaf

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پیپلز پارٹی کی رہنماپلوشہ خان نے کہا ہے کہ بابر اعوان کے آنے سے تحریک انصاف کی جماعت میں کئی لوگوں کونیند نہیں آرہی ہوگی ، ان کے اپنے گھر میں چنگاری لگی ہے اور بہت سے لوگ فارغ ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہاکہ دنیا کے عدالتیں فیصلے دیتی ہیں اورایک عدالت اوپر بھی ہوتی ہے جو اپنا فیصلہ دیتی ہے ، ان سزاﺅں سے فرق نہیں پڑتالیکن بابر اعوان کے آنے سے تحریک انصاف کی جماعت میں کئی لوگوں کونیند نہیں آرہی ہوگی ، ان کے اپنے گھر میں چنگاری لگی ہے اور بہت سے لوگ فارغ ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ فوادچودھر ی نے حامد میر کے شو میں برملااس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ہم احتساب کر رہے ہیں ، یہ نیب کون ہے ؟ ان کا کہنا تھا کہ نیب نے فواد چودھری کےخلاف کارروائی کی سفارش کی ہے توکیا آج تک ان کیخلاف کوئی کارروائی نظر آئی ہے ؟ خیال رہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کیس میں احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ کیانی کو بری کر دیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ پرویز اشرف ،شمائلہ محمود اور ڈاکٹر ریاض محمود کی بریت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا تھا۔احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا، خیال ہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں نندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت جج محمد ارشد ملک نے کی تھی، دوران سماعت جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ نندی پور پاور پروجکیٹ ریفرنس میں کتنے ملزمان ہیں؟، ملزمان کے خلاف کیا الزام ہے مختصر بتا دیں،کیا ملزمان پر کرپشن اور رشوت کا الزام ہے؟ پھر ملزمان پر کیا الزام ہے بتا دیں۔جس پر نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعودملزمان کی بریت کی درخواستوں کے خلاف د لائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سات ملزمان ہیں بریت کی پانچ درخواستیں دائر ہوئی ہیں،کیس میں چار گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا تھا کسی بھی ملزم کے خلاف کرپشن اور رشوت لینے کا الزام نہیں ہے، ملزمان پر بددہانتی کا الزام ہے، وزیر اعظم کابینہ کے احکامات کے باوجود پراجیکٹ میں تاخیر کی گئی،پراجیکٹ میں تاخیر سے27بلین کا نقصان ہوا۔وکیل راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ سے 425 میگا واٹ بجلی پیدا ہونی تھی،آج تک نندی پور پاور پلانٹ سے کوئی بجلی پیدا نہیں ہوئی، نندی پور پاور پراجیکٹ میں تاخیر کے حوا لے سے ایک ریفرنس لاہور میں بھی زیر التوا ہے،2014سے انکوائری شروع ہوئی تو 2017 تک نیب نے کیا کیا، نیب نے جان بوجھ کر مناسب وقت کا انتظار کر کے ریفرنس فائل کیا۔ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت نے پانچ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔یاد رہے نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وزراء کی ملی بھگت سے نندی پور پاور پراجیکٹ منصوبے میں 2 سال کی تاخیرہونے سے قومی خزانے کو 27 ارب کا نقصان پہنچا تھا۔نندی پور پاور پراجیکٹ کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق وزیرقانون بابراعوان، سابق سیکریٹری قانون اور دیگر پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ نیب ریفرنس میں عائد الزامات پر بابراعوان وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website