counter easy hit

منشا بم کا بیٹا عامر منشا گرفتار

لاہور: ٹاؤن شپ پولیس نے قبضہ مافیا کے سربراہ منشا بم کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی ٹاون شپ ملک اعجاز نے کہا کہ عامر منشا کو موبائل فون لوکیشن اور دیگر شواہد استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سابق ٹریفک وارڈن بھی ہے۔ پولیس کو مطلوب تھا۔ ایس ایچ او ٹاؤن شپ عمران یاسین کے مطابق ملزم کے خلاف دو مقدمات تھانہ جوہر ٹاؤن اور دو ٹاؤن شپ میں درج ہیں۔ ملزم کو آج ریمانڈ کے لئے عدالت پیش کیا جائے گا۔