برطانوی پولیس کی جانب سے مانچسٹر حملے میں ملوث افراد کی تلاش میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے دوران شہر کے علاقے گورٹن سے 19 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا گیا۔

Manchester attack, police arrested 19-year-old young
برطانوی پولیس نے مانچسٹر ایرینا میں خودکش دھماکا کرنے والے سلمان عبیدی کے ساتھیوں کی تلاش میں شہرکے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ پولیس نے موس کے علاقے میں ایک اسٹریٹ کا محاصرہ کیا اورکئی مکانوں کی تلاشی لی۔ پولیس کی گاڑیاں گلی سے ایک کاربھی ساتھ لے گئیں۔ پولیس نے شہرکے جنوب مشرقی علاقے گورٹن سے دھماکے میں ملوث ہونے کے شبے میں ایک 19 سال کے نوجوان کوگرفتارکیا ہے جس کے بعد زیرحراست مشتبہ افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔








