counter easy hit

وزیراعظم عمران خان کے کزن نوشیرواں برکی پر انڈہ برسانے والے ڈاکٹر کو سبق سکھانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے کزن نوشیروان برکی پر انڈے پھینکنے والے ڈاکٹر کو ملازمت سے نکالنے کی سفارش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ قبل خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران تلخ کلامی کے بعد مشتعل ڈاکٹر نے مبینہ طور پروزیراعظم عمران خان کے کزن ڈاکٹر نوشیروان برکی پر اننڈے مار دئیے تھے جس پر ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا۔ ڈاکٹر نوشیروان برکی کو بچاتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ بھی زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے کی تفتیش کرنےوالی خیبر ٹینچنگ اسپتال کی مینجمنٹ کمیٹی نے ڈاکٹر ضیاالدین کو ملازمت سے نکالنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے بار بار بلانے کے باجوود بھی وضاحت نہیں دی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ضیاءالدین نے 14 مئی 2019ء کو چئیرمین پالیسی بودڑ ڈاکٹر نوشیروان پر گندے انڈے پھینکے۔ ڈاکٹر ضیا کو پہلے بھی نامناسب رویے پر نوٹس بھیجے جا چکے ہیں۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سفارش کی گئی ہے کہ ڈاکٹر ضیاء کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کیا جائے۔دوسری جانب ڈاکٹر ضیاء الدین کو یہ یہ موقف ہے کہ انہیں انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر صحت کے غنڈوں نے تشدد کیا اور میرے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی۔

MAN, ATTACKING, IMRAN KHAN, COUSIN, WITH, EGG, CAUGHT, BADLYMAN, ATTACKING, IMRAN KHAN, COUSIN, WITH, EGG, CAUGHT, BADLYMAN, ATTACKING, IMRAN KHAN, COUSIN, WITH, EGG, CAUGHT, BADLYMAN, ATTACKING, IMRAN KHAN, COUSIN, WITH, EGG, CAUGHT, BADLY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website