counter easy hit

دوسری جنگ عظیم کو75 برس مکمل ہونے پر مالٹا کے سفیر کا جرمنی پرطنز، ہٹلر کا خواب موجودہ دور میں کیسے پورا ہورہا ہے

اسلام آباد(یس اردو نیوز) مالٹا کے سفیر مائیکل زامٹ ٹابونا کو مبینہ طور پر مالٹا کی حکومت کی جانب سے ان کی نوکری سے ہٹادیا گیا۔ وہ اس عہدے پر گزشتہ چھ سالوں سے تعینات تھے۔ مالٹا کے وزیر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے مائیکل زامٹ کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ مائیکل زامٹ نے دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کے 75 برس مکمل ہونے پر جمعہ کے دن فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا، ”75 سال پہلے ہم نے ہٹلر کو روکا تھا، انگیلا میرکل کو کون روکے گا؟ میرکل نے ہٹلر کا خواب پورا کر لیا، یورپ کو کنڑول کرنے کا۔‘‘ مالٹا کی حکومت نے فن لینڈ میں تعینات اپنے سفیر مائیکل زامٹ ٹابوناکو جرمن چانسلر انگیلا مرکل پر فیس بک پوسٹ میں طنز کرتے ہوءے ایڈولف ہٹلر کیساتھ موازنہ کرنے پر نوکری سے برخواست کردیا ہے۔ سفیر نے مبینہ طورپر فیس بک پوسٹ میں انگیلا میرکل کا موازنہ اڈولف ہٹلر سے کرتے ہوئے لکھا کہ میرکل نے ہٹلر کا یورپ کو کنٹرول کرنے کا خواب پورا کر لیا ہے۔ مالٹا کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر برلن سے معذرت کی جائے گی۔ گزشتہ روز مالٹا کے میڈیا کے مطابق مائیکل زامٹ نے اس پوسٹ کو ہٹا دیا ہے لیکن وہ اس معاملے پر میڈیا سے گفتگو نہیں کر رہے۔مالٹا کے خبررساں ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ ملکی وزیر خارجہ کے دباؤ پر مائیکل زامٹ نے استعفیٰ دیا۔ اسی اخبار نے مالٹا میں حزب اختلاف کے رہنما ادریان ڈیلیا کا بیان بھی شائع کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر نے کئی معاملات میں مالٹا کا ساتھ دیا ہے اور وہ نازی جرمنی کی شکست کے سات دہائیوں کے بعد یورپ میں استحکام کی ایک بڑی وجہ ہیں۔ مالٹا کی چیمبر آف کامرس نے ایک بیان میں کہا کہ مائیکل زامٹ کے بیان نے ملک کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے اور ان کے استعفیٰ کے خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ چیمبر آف کامرس کی جانب سے کہا گیا، ”سرکاری افسران اور سفیر وں کو اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خیال رکھنا چاہیے، کیوں کہ کسی کو ملک کی ساکھ متاثر کرنے کا حق نہیں۔‘‘

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website