counter easy hit

شعیب ملک نے آسٹریلیا کیخلاف سیریزکی تیاریاں شروع کردیں

Malik started preparing for series against Australia

Malik started preparing for series against Australia

آسٹریلین ماحول کے مطابق خود کو ڈھالنے کیلئے بائونسی اور تیز پچوں پر پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے :سابق کپتان قومی ٹیم

کراچی: شعیب ملک نے کہا ہے کہ میں نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ انہوں نے کہا جب بھی آسٹریلیا کیخلاف سیریز ہوتی ہے میں سخت سطح کی پچز پر پریکٹس شروع کر دیتا ہوں کیونکہ وہاں کی پچز میں باؤنس زیادہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے انعقاد کا پی سی بی کا فیصلہ اچھا ہے کیونکہ اس سے کینگروز کیخلاف تیاری کا بھرپور موقع ملے گا ۔ شعیب ملک نے کہا کہ آسٹریلیا کے تیز بائولرز کو کھیلنا بلاشبہ کوئی آسان کام نہیں اور وہاں کی تیز پچز پر بائولرز کا سامنا کرنے کیلئے نوجوان اور کم تجربہ کار بلے بازوں کو حوصلے اور ٹھنڈے دماغ سے کام لینا ہوگا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website