counter easy hit

ملک ریاض کا 2 سابق کرنلوں اور ایک ڈاکٹر پر بلیک میلنگ کا الزام

Malik Riaz

Malik Riaz

اسلام آباد : بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے آرمی کے 2 سابق کرنلوں طارق کمال، خالد رشید اور ایک ڈاکٹر شفیق پر بلیک میل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ کے اندارج کی درخواست دیدی ہے، مبینہ بلیک میلنگ کی وڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض بلیک میلرز کیخلاف مقدمہ کے اندارج کیلئے تھانہ لوہی بھیر پہنچ گئے ہیں۔مقدمہ کے انداراج کی درخواست ملک ریاض کے پرسنل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ کرنل ’’ر‘‘ خلیل الرحمان نے دائر کی ہے۔درخواست کیساتھ بلیک میلنگ سے لیے گئے 5 کروڑروپے وصول کرنے کے ثبوت لگائے گئے ہیں۔

بحریہ ٹائون کے چیئرمین کی جانب سےمقدمہ کے اندارج کیلئے بطور ثبوت جمع کرائی گئی سی ڈی جیو نیوز کو ملک ریاض کی جانب سے موصول ہوئی ہے۔درخواست میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) طارق ، ڈاکٹرشفیق،برخواست شدہ کرنل خالدرشیدپربلیک میلنگ کا الزام لگایاہے،بلیک میلرزنے 28 جون 2013 کو 5 کروڑ روپے لیے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلیک میلرز بحریہ ٹائون اورادارے کے چیئرمین ملک ریاض کی ساکھ کو تباہ کررہے ہیں،ان کیخلاف مقدمہ درج کیا اورقانونی کارروائی کرکے رقم برآمدکی جائے۔ درخواست کے مطابق رقم لینے کے بعد دوبارہ بلیک میل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، بلیک میلرز نے ایک اہم شخصیت کا نام لے کر ڈرانے کی کوشش کی ہے، بلیک میلرز مقدمات درج کرانےکی دھمکیاں بھی دیتےہیں۔