counter easy hit

حکومت اپوزیشن ، عدلیہ اداروں سب پر حملہ آور ہے، سابق صدر آصف علی زرداری اورمحترمہ فریال تالپور کی گرفتاری حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، ملک محمد اجمل

MALIK MUHAMMAD AJMAL, SENIOR, LEADER, PPP, BELGIUM

حکومت اپوزیشن ، عدلیہ اداروں سب پر حملہ آور ہے، سابق صدر آصف علی زرداری اورمحترمہ فریال تالپور کی گرفتاری حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، ملک محمد اجمل

بیلجئم؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیپلز پارٹی بیلجئم کے مرکزی راہنما ملک محمد اجمل نے سابق صدر آصف علی زرداری اورمحترمہ فریال تالپور کی گرفتاری کو حکومت کی سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن ، عدلیہ اداروں سب پر حملہ آور ہے، سابق صدر آصف علی زرداری اورمحترمہ فریال تالپور کی گرفتاری حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا

انہوں نے مزید کہا کہ نیب نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے، نیب کو آمر مشرف نے سیاسی انتقام کے لیے بنایا، آج کے پاکستان اور مشرف کے پاکستان میں کیا فرق ہے؟ عدلیہ خود مختار نہیں، میڈیا آزاد نہیں ، معزز جج صاحبان کو سازش کے تحت ہٹایا جارہا ہے، اب بتائیں نئے پاکستان اور آمروں کے پاکستان میں کیا فرق ہے۔ نیب کو دباؤ میں لانے کیلئے حکومت ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہےاور ہر ادارے کو بلیک میل اور دباؤ کے ذریعے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے،نیز ہر ادارہ حکومتی دبائو کا شکار ہے جو کہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔