counter easy hit

عظیم خاتون اول جسے اسلامی دنیا کی پہلی وزیراعظم کی ماں ہونے کا اعزازحاصل ہوا، عظیم مادر جمہوریت کی آٹھویں برسی پرخراج عقیدت، ملک محمد اجمل

عظیم خاتون اول جسے اسلامی دنیا کی پہلی وزیراعظم کی ماں ہونے کا اعزازحاصل ہوا، عظیم مادر جمہوریت کی آٹھویں برسی پرخراج عقیدت، ملک محمد اجمل

بیلجئم؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی بیلجئم کے مرکزی راہنما ملک محمد اجمل نے   مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 8ویں برسی پر شاندار الفاظ میں انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مصائب وآلام سے گزر کر جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان پیپلز پارٹی کو قائم رکنے والی عظیم باہمت خاتون راہنما بیگم نصرت بھٹو جنھیں اسلامی دنیا کی پہلی وزیراعظم کی ماں ہونے کااعزاز بھی حاصل ہوا ان کی برسی اس عظیم شخصیت کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ ؎

ان کا کہنا تھا کہ عظیم مادر جمہوریت کو بطور خاتون راہنما دنیا میں وہ مرتبہ حاصل ہوا جو کسی سیاسی خاندان کی خاتون کو حاصل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے مصائب وآلام کے کوہ گراں سر کیے مگر پھر بھی ہمت نہ ہاری اور اپنے شوہر، بیٹے، بیٹی کی قربانی دے کر بھی اس ملک کو جمہوریت کی صورت میں روشنی کی کرن عطا کی جس کیلئے اس ملک کے عوام انھیں ہمیشہ اپنی دعائوں میں یاد رکھیں گے۔

 

 

Malik Muhammad Ajmal, Senior, Leader, PPP, Belgium, express, his, gratitude, on, 8th, death, anniverssry, of, Begum Nusrat Bhutto, Mother, of, Democracy

مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی آٹھویں برسی ہمیں ایک باہمت اورغموں کے پہاڑ اورسانحات کا تن تنہا مقابلہ کرنے والی خاتون راہنما کی یاد دلاتی ہے ، چوہدری جہانگیر نواز

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website