یوم تکبیر، پورے عالم اسلام کیلئے قابلِ فخر لمحہ ہے، پاک فوج اورایٹمی سائنسدانوں کو سلام، ملک عابد
پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے صدر ملک عابد نے یوم تکبیر پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن پورے عالم اسلام کیلئے قابلِ فخر ہے، پاک فوج اورایٹمی سائنسدانوں نے ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنادیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے محفوظ ہاتھوں میں ہے اوراللہ تعالیٰ کایہی خاص کرم انشااللہ میں مزید بلندیوں پرلے کرجائیگا۔
انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر اورایٹمی قوت کا کریڈٹ لینے والوں کی لائں لگی ہوئی ہے جبکہ آج تک کسی سائنسدان اور پاک فوج جنھوں نے ایک چھوٹے سے بچے کی طرح انتہائی نگہداشت میں ایٹمی قوت کی پرورش کی ہے انھوں نے آج تک کبھی کریڈٹ وغیرہ کا ذکر نہیں کیا۔ ایسے ہوتے ہیں محسنان جو ہمیشہ خاموشی کیساتھ آپ کی مدد کرتے رہتے ہیں اورآپ کو پتا بھی نہیں ہوتا۔