counter easy hit

پیرس، پاکستان فیسٹول فرانس قابل فخرکارنامہ، فیسٹول کمیٹی کے ساتھ ساتھ فرانس میں بسنے والی پاکستانی اورکشمیری برادری کا بھی فرض اولین ہے کہ فیسٹول کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کردارادا کرے، ملک عابد

پیرس، پاکستان فیسٹول فرانس قابل فخرکارنامہ، فیسٹول کمیٹی کے ساتھ ساتھ فرانس میں بسنے والی پاکستانی اورکشمیری برادری کا بھی فرض اولین ہے کہ فیسٹول کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کردارادا کرے، ملک عابد

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نامزد صدر ملک عابد نے 29 ستمبر 2019 کو پیرس میں ہونے والے پاکستان فیسٹول فرانس کو سفارتخانہ پاکستان اور فیسٹول کمیٹی کا قابل فخر کارنامہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ منتظمین کے علاوہ فرانس میں بسنے والی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی بھی بہت پرجوش ہے۔

پاکستان فیسٹول فرانس میں پاکستانی ثقافت کے رنگ بھرپور طریقے سے اجاگر کیے جاتے ہیںں ۔ اس لئے یہ خواتین ، مردوں اوربچوں ہرعمر کے افراد کا پسندیدہ ترین ایونت بنتا جارہا ہے۔ گزشتہ سال کے کامیاب پاکستان فیسٹیول کے بعد اس سال بھی 29 ستمبر کوتیسرے پاکستان فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔

جس میں ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔ پاکستان فیسٹیول میں خوبصورت ملبوسات مختلف ممالک کے پکوانوں کے علاوہ پاکستانیوں کے من پسند کھانے بریانی ‘ کباب ‘ حلیم ‘ سموسہ ، دہی بھلے ‘ چنا چاٹ ‘ چکن روسٹ ‘ پوری حلوہ ‘ ‘ گول گپے اور خوبصورت جیولری ، مہندی اور چوڑیوں کے اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔ پاکستان فیسٹیول میں پاکستانی فیشن ڈیزائنرز اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گی۔ اس کے علاوہ کلچرل شوز ، روایتی ڈانس بھی پیش کیا جائے گا۔ پاکستان کے مایہ ناز گلوکار اورکمپوزرساحر علی بگا اپنی بہترین پرفارمنس سے فیسٹیول کو چار چاند لگائیں گے۔
پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے فیسٹیول کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے۔ سفارتخانہ پاکستان اورکمیونٹی  فیسٹیول کے انعقاد کے لئے خصوصی تعاون کررہی ہے ۔انشاللہ اس فیسٹول کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی۔

malik abid, nominated, as, president, PTI, France, says, pakistan, Festival, France, will, be, successful, as, past

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website