counter easy hit

کورونا نے سربراہان مملکت کو نشانے پر رکھ لیا، ٹرمپ کے بعد ملائشیا کے وزیراعظم بھی شکار

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) کورونا وباکی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہونے کے خدشات درست ثابت ہورہے ہیں۔ کورونا وبا سے سربراہان مملکت بھی محفوظ نہیں رہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین کورونا سے متاثرہ وزیر سے رابطے کے بعد 14 روز کے لیے قرنطینہ میں چلے گئے۔ ملائیشیا کے وزیر مذہبی امور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ملائیشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی جہاں وہ موجود تھے۔وزیر مذہبی امور اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وزیراعظم محی الدین یاسین 14 روز کے لیے گھر میں آئسولیٹ رہیں گے۔تاہم اس کا سرکاری امور پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ملائیشین وزیراعظم ویڈیو کالز کے ذریعے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اس دوران میں گھر سے کام کرتا رہوں گا۔ دوسری جانب دنیا بھر میں مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 17 ہزار 55 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 10 لاکھ 28 ہزار 194 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 78 لاکھ 230 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 62 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 56 لاکھ 88 ہزار 631 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 12 ہزار 660 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 74 لاکھ 94 ہزار 671 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 45 ہزار 390 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 190 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 47 لاکھ 36 ہزار 621 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 99 ہزار 833 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 63 لاکھ 47 ہزار 896 ہو گئی۔کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 44 ہزار 767 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 49 ہزار 229 تک جا پہنچی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website