counter easy hit

مالاکنڈ ایجنسی : دو مسافر گاڑیاں ٹکرا گئیں، 4 افراد جاں بحق، 11 زخمی

Malakand

Malakand

مالاکنڈ ایجنسی (یس ڈیسک) مالاکنڈ ایجنسی میں دو مسافر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 11زخمی ہو گئے۔

حادثہ مالاکنڈ ایجنسی کے علاقے چینا موڑ کے قریب پیش آیا۔ جہاں دو مسافر گاڑیاں اوور ٹیکنگ کے دوران آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 11زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو درگئی اور بٹخیلہ کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔