counter easy hit

مخدوم امین فہیم کی وفات پر UCF کا اظہار تعزیت

Pervez Masih

Pervez Masih

کینیڈا،لاہور (اقبال کھوکھر) یونائیٹڈ کرسچن فیڈریشن کینیڈا کے صدر پرویز مسیح نے پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کینیڈا سے بذریعہ ٹیلی فونک میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مخدوم امین فہیم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم امین فہیم کی وفات کے گہرے صدمے سے ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے حوصلے اور صبر ایوب کی دعا کی۔اس موقع پربرکت گل اور روحیل میسی و دیگر عہدیداران نے بھی اظہار تعزیت کیا۔