counter easy hit

ڈیم بناؤ ، ملک بچاؤ ۔۔۔۔۔ چیف جسٹس کی جانب سے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں کتنی رقم جمع ہوگئی؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا ۔۔۔

اسلام آباد ;کالاباغ ڈیم کی تعمیر پر اتفاق نہ ہونے پر چیف جسٹس آ ف پاکستان جسٹس ثاقب نثار

نے بھاشا اور مہمند ڈیم فوری تعمیر کرنے کا حکم دیتے ہوئے عوام سے اس کیلئے عطیات دینے کی اپیل کی تھی اور رضاکارانہ طور پر خود بھی سب سے پہلے دس لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعدباضابطہ طورپر اکاﺅنٹ کھلوا کر اس کا اکاﺅنٹ نمبر پبلک کردیاگیا۔ 9جولائی تک اس ڈیم فنڈ میں بمشکل ہی بارہ لاکھ روپے جمع ہوئے تھے لیکن گزشتہ روز پاک فوج اور مختلف دیگراداروں کی طرف سے رقم عطیہ کرنے کے اعلان کے بعدریکارڈ رقم جمع ہوگئی ۔سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دیے گئے اعدادوشمار کے مطابق سٹیٹ بینک میں کھلوائے گئے اکاﺅنٹ میں اب تک ساڑھے ننانوے لاکھ روپے جمع ہوچکے ہیں اورامکان ہے کہ آئندہ ماہ کے آغاز میں ہی مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے ملازمین کی ایک ، دو یا حسب اعلان تنخواہیں اسی اکاﺅنٹ میں منتقل کردی جائیں گی ۔واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی

کہ چیف جسٹس آ ف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھاشا اور مہمند ڈیم فوری تعمیر کرنے کا حکم دیتے ہوئے عوام سے اس کیلئے عطیات دینے کی اپیل کی تھی اور رضاکارانہ طور پر خود بھی سب سے پہلے دس لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد اکاﺅنٹ قائم کیا گیا اور اس کی تفصیلات بھی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر باقاعدگی سے جاری کی جارہی ہیں جس کے مطابق ڈیموں کی تعمیر کیلئے اب تک صرف تقربیا 12 لاکھ روپے ہی جمع ہو پائے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دی گئی تفصیلات آخری مرتبہ پانچ جولائی کو ہی اپ ڈیٹ کی گئی ہیں اور اس میں اب تک ڈیموں کی تعمیر کیلئے 12 لاکھ روپے جمع ہو پائے ہیں جس میں سے 10 لاکھ روپے چیف جسٹس نے رضاکارانہ طور پر سب سے پہلے جمع کروائے ہیں ۔تاہم دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے بھی بینک اکاونٹ بنایا گیاہے جس پر چیف جسٹس نے نوٹس لے لیاہے اور کہا کہ سٹیٹ بینک نے اکاونٹ کھولنے کیلئے تین دن لگا دیئے اور لوگ پیسے لے کر گھوم رہے ہیں۔